ETV Bharat / state

Srinagar E bicycle : شہر سرینگر میں ای بائیسکل سروس متعارف

author img

By

Published : May 5, 2023, 11:34 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں سنہ 2017 میں ای بائیسکل سروس متعارف کی گئی تھی۔ گذشتہ سال جموں جب کہ رواں برس اب شہر سرینگر میں بھی ای بائیسکل سروس متعارف کی گئی ہے۔ E bicycle Service in Srinagar

شہر سرینگر میں ای بائیسکل سروس متعارف
شہر سرینگر میں ای بائیسکل سروس متعارف

سرینگر (جموں و کشمیر): اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر جموں میں ای بائیسکل سروس کے بعد اب شہر سرینگر میں بھی پری پیڈ ای بائیسکل سروس متعارف کی گئی ہے۔ آزمائش کے طور پر یہ سروس لال منڈی سے راج باغ تک شروع کی گئی ہے۔ ایسے میں راجباغ، بڈشاہ چوک کے علاوہ شہر کے دیگر 70 مقامات پر نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر پری پیڈ ای بائیسکل سروس متعارف کی جا رہی ہے۔ شہر سرینگر میں مختلف مقامات پر سائیکل اسٹینڈ قائم کرنے کے لیے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت شہر کے 5 مقامات پر بائیسکل سروس کو آزمائش کے طور پر شروع کیا گیا۔ یہ پروجیکٹ پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ اور نجی شراکت داری سے سمارٹ سٹی مشن کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

سائیکل سروس سے کوئی بھی شخص استفادہ کر سکتا ہے۔ جبکہ اس کے استعمال پر پہلے آدھے گھنٹے کے لیے کوئی کرایہ نہیں ہوگا جبکہ ایک گھنٹے کے لیے سائیکل پر 5 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2 گھنٹے کے لیے 10 روپے ،2 سے 3 گھنٹے کے لیے25 روپے اور 3 سے 4 کے لئے 50 جبکہ 4سے5گھنٹے تک ای سائیکل پر 100 روپے کرایہ رکھا گیا ہے۔

اگر کوئی شخص24 گھنٹے سے زائد وقت تک سائیکل اپنے پاس رکھے گا تو اس سے جرمانے کے طور پر 5 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے اور مقرر کردہ مقام کے بجائے دیگر مقام پر چھوڑنے کی صورت میں بھی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تاہم سائیکل کو ایک سٹینڈ سے کرایہ پر لے کر کسی بھی دوسرے نزدیکی سٹینڈ پر چھوڑا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Bicycle Sharing System in Srinagar سرینگر میں کرایہ کی الیکٹرک سائیکل سروس کا آغاز

سائیکل کو GPRS کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے چوری ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ ای بائیسکل سروس بھوپال اور مدھیہ پردیش میں 2017 میں متعارف کی گئی تاہم اب رانچی، صورت اور کولکتہ سمیت دیگر شہروں میں بھی اس سروس کو متعارف کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.