ETV Bharat / state

Srinagar Set For G20 Meet سرینگر میں جی ٹوینٹی کے سب سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں، اروند کمار - مزکری سیکرٹری برائے سیاحت اروند کمار

مزکری سیکرٹری برائے سیاحت اروند کمار نے کہا کہ کشمیر کے سرینگر میں جی ٹوینٹی کے سب سے زیادہ مندوبین شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

سرینگر میں جی ٹوینٹی کے سب سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں، اروند کمار

author img

By

Published : May 21, 2023, 6:30 PM IST

Updated : May 22, 2023, 10:09 AM IST

Srinagar Set For G20 Meet

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں جی ٹوینٹی کی تیاریوں کے متعلق اروند کمار نے کہا کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد کرنا کافی اہمیت رکھتا ہے اور جس طرح سے مندوبین شرکت کرنے جارہے ہیں وہ سرکار کے لیے کافی حوصلہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے مندوبین فلم ٹورزم اور اکو ٹورزم پر تبادلہ خیال اور مشاورت کریں گے۔

چین، ترکی اور سعودی عرب کی اس سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر اروند کمار نے کہا کہ کچھ ممالک اقتصادی اور لاجسٹک وجوہات پر شرکت نہیں کر پارہے ہیں۔ انہوں نے مندوبین کے لئے گلمرک اور داچھی گام کی سیر و تفریح کی منسوخی پر کہا کہ چونکہ مندوبین کی تعداد زیادہ ہے اس لئے انکو ان مقامات پر لینا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سرینگر میں 22 سے 25 مئی تک جی ٹوینٹی کا "ٹورزم ورکنگ گروپ" سمٹ منعقد ہونے والا ہے، جس کے لیے سیکورٹی اور دیگر تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہر میں جی ٹوینٹی سمٹ کو پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے اضافی سیکورٹی تعینات کی ہے جبکہ انتظامیہ نے بلواڈ روڈ کو سمٹ کے دوران آمد و رفت کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے متعلق ایڈیشنل سیکریٹری سیاحت راکیش کمار نے سرینگر میں جی ٹوینٹی سمٹ میں ہونے والے تمام سرگرمیوں کے متعلق تفصیل فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مندوبین سیاحت کو فروغ کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے اور آپسی مشاورت بھی کریں گے۔ اگرچہ جی ٹوینٹی اجلاس کو کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان اور چین نے اعتراض کیا ہے تاہم بھارت نے ان ممالک کو باور کیا کہ یہ ملک کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں یہ ممالک مداخلت نہیں کر سکتے ہیں۔

بھارت نے کہا کہ چونکہ جی ٹوینٹی کے اجلاس ملک کے ہر بڑے شہروں میں منعقد کئے جانے والے ہیں۔ جموں کشمیر میں ان کا انعقاد کرنا فطری عمل ہے۔ وہیں حریت کانفرنس نے آج کہا کہ جی ٹوینٹی کو سرینگر میں منعقد کرنے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت نہیں بدلے گی۔ جی ٹوینٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔ جی 20 کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنجز جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Meet in Kashmir سرینگر میں جی ٹوئنٹی سے متعلق بیداری کے لئے پروگرام منعقد

Last Updated : May 22, 2023, 10:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.