ETV Bharat / state

سرینگر : ارائزنگ کشمیر تنظیم کی جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی - سرینگر

این جی او کی چیئرپرسن سید ریحانہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد لوگوں کو آلودگی سے پاک ماحول کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا ہے۔

kashmir
kashmir
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 6:06 PM IST

صوبہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں غیر سرکاری تنظیم ارائزنگ کشمیر ان اسپورٹس اینڈ سوشل ویلفیئر نے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا.

یہ پروگرام سرینگر کے گورنمنٹ مڈل اسکول کوٹھی باغ میں منعقد کیا گیا. اس دوران تنظیم کی جانب سے اسکول میں کئی پودے لگائے گئے. پروگرام میں ارائزنگ کشمیر ان اسپورٹس اینڈ سوشل ویلفیئر کے ممبران کے علاوہ اسکول اسٹاف نے بھی حصہ لیا.

این جی او کی چیئرپرسن سید ریحانہ نے کہا 'پروگرام کا مقصد لوگوں کو آلودگی سے پاک ماحول کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'درخت ہمیں زندہ رہنے کے لئے آکسیجن اور کھانا مہیا کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ ایسے پروگرامز کے ذریعے ہم لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ اگر ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں'۔

خوش حال زندگی کے لیے خوشگوار موسم اور صاف ہوا کا ہونا بے حد ضروری ہے. آلودہ ہوا نہ صرف گلوبل وارمنگ کا باعث بنتی ہے بلکہ تمام نباتات اس سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
عمر عبد اللہ کورونا سے متاثر

اس لیے ہوا کو صاف رکھنے کے لئے پیڑ پودوں کا ہونا لازمی ہے. کیونکہ پیڑ پودے ہوا کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ آکسیجن اور کاربن ڈائکسائڈ اور دیگر قسم کے گیسز کو متوازن بنانے کے لئے بھی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.