ETV Bharat / state

Srinagar Prostitution Case سرینگر جنسی سکنڈل میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 9:50 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز باغ مہتاب سرینگر جنسی اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے ان کی شناخت محمد شفیع حجام ساکن کریم آباد پلوامہ اور ارشد احمد بٹ ساکن پامپور پلوامہ کے بطور کی ہے۔

Srinagar Prostitution Case: Both accused booked under PSA, police
سرینگر جنسی سکنڈل میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

سرینگر: چھانہ پورہ جنسی سیکنڈل کیس میں ملوث دونوں کلیدی ملزموں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے ان کی شناخت محمد شفیع حجام ولد عبد الخالق حجام ساکن کریم آباد پلوامہ اور ارشد احمد بٹ ولد محمد شعبان ساکن پامپور پلوامہ کے بطور کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چھانہ پورہ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل سرینگر کے روز باغ مہتاب میں کرائے کے مکان میں جسم فروشی کے ریکیٹ کا سرینگر پولیس کی جانب سے پردہ فاش کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ اس ریکیٹ کو چلانے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ پامپور کے ارشاد احمد بھٹ اور کریم آباد پلوامہ کے محمد شفیع حجام ہیں۔ ان کے علاوہ چار خواتین سیکس ورکرز (تمام سرینگر کے مقامی) اور 2 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے ہی ایک ایف آئی آر جو کہ متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس چھانہ پورہ میں درج کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق سیکس ریکیٹ چلانے کے لئے استعمال کیے جانے والے مکان کے مالک الطاف حسین آفاقی کے خلاف بھی پولیس نے غیر اخلاقی اسمگلنک کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں مکان مالک نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔چھانہ پورہ میں جسم فروشی کے اڈے کو بے نقاب کرنے کے بعد سرینگر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرایہ داروں کے بارے میں نزدیکی پولیس کو جانکاری فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

(یو این آ ئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.