ETV Bharat / state

Trianga Rally in srinagar 'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت سرینگر میں ریلی برآمد - یوم آزادی 2023

'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کے ہر اضلاع میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

srinagar-police-organised-trianga-rally-in-partap-park
'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت سرینگر میں ریلی برآمد
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 3:36 PM IST

'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت سرینگر میں ریلی برآمد

سرینگر: سرینگر کی پرتاب پارک سے 'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت ہفتے کے روز ایک ریلی برآمد کی گئی۔ اس ریلی میں اسکولی بچوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے حصہ لیا۔اس موقع پر ایک پولیس افسر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی لالچوک تک جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں کافی تعداد میں اسکولی طلبہ، سول سوسائٹی کے لوگ، دکاندار اور محکمہ پولیس کے اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔

میری مٹی میرا دیش پروگرام کے مقصد کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف افسر نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں میں قوم کے تئیں جذبہ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہم اپنے ان ہیروز جنہوں نے وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں، سے واقف ہوں گے۔بتادیں کہ وادی کے دیگر حصوں میں بھی اس پروگرام کے تحت ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ کے سادی وارہ میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد
اونتی پورہ میں میگا ترنگا ریلی کا اہتمام

واضح رہے کہ یوم آزادی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت کشمیر کے ہر اضلاع میں ترنگا ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.