ETV Bharat / state

Fraudster Arrested in Srinagar سرینگر پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے کو گرفتار کیا

سرینگر پولیس نے قمرواری علاقے میں رقومات کے عوض جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار جلعساز کی شناخت عبدالمجید شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

srinagar-police-arrested-fake-certificates-maker
سرینگر پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 9:56 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے قمرواری علاقے میں رقومات کے عوض جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے شخص کو پولیس نے دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جعلساز جس کی شناخت عبدالمجید شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن برتھنہ قمر واری کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

srinagar-police-arrested-fake-certificates-maker
سرینگر پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے کو گرفتار کیا

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص رقومات کے عوض جعلی ڈومسائیل، انکم سرٹیفکیٹ، تاریخ پیدائش سرٹیفکٹس تیار کررہا تھا ۔ان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے 34ڈومسائیل سرٹیفکیٹ، 12انکم سرٹیفکیٹ، سات برتھ سرٹیفکیٹ، دو لیپ ٹاپ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 75زیر دفعات 420,468آئی پی سی کےک تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے گزشتہ روز شہر میں سرگرم ایک "ہنی ٹریپ" گروہ کا پردہ فاش کر کے اس کے ممبرز کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ہنی ٹريپ ايک ایسی سازش ہوتی ہے جس ميں افشائے راز کی دھمکی دے کر ايک شکار کو جنسی صورتِ حال سے سمجھوتہ کرنے کے لیے لالچ دی جاتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.