قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو سینٹرل جیل سرینگر کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ وحید پرہ کا طبی معائنہ ایک ماہر ڈاکٹر سے کرائیں۔ Examine Waheed Para medically
اطلاعات کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید پرہ ہفتے کے روز جیل میں بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں پولیس اسپتال میں معائنہ کرایا -PDP leader Waheed Parra falls unconscious in Jail
رپورٹس میں کہا گیا کہ وہاں موجود ڈاکٹروں نے وحید پرہ کو مزید چیک اپ کرنے کا مشورہ دیا تھا Court asks jail authorities to provide medical aid to PDP's Parra
ایک حکم نامے کے مطابق سرینگر میں این آئی اے کی عدالت نے بدھ کو وحید پرہ کے وکیل کی درخواست پر انہیں طبی معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔Examine Waheed Para medically
وحید پرہ کے وکیل وکیل ایڈوکیٹ میر تشویق گوہر نے انہیں مزید طبی امداد دینے کی درخواست کی تھی جس پر خصوصی جج منجیت سنگھ منہاس نے سماعت کرتے ہوئے سرینگر سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے وحید پرہ کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت جاری کئے - مذکورہ حکم نامے کے مطابق وحید پرہ کیس کی اگلی سماعت 15 فروری کو درج ہے۔ court orders Parra's medical tests
یہ بھی پڑھیں : Waheed Parra falls unconscious in Jail پی ڈی پی کے محروس لیڈر وحید پرہ کی طبیعت ناسازگار
حکم نامے میں کہا گیا ہے "مقدمہ کے حقائق اور حالات کے پیش نظر میں انصاف کے مفاد میں درخواست گزار کو اجازت دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ درخواست گزار کو اجازت دی جاتی ہے اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سرینگر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قاعدے کے تحت کسی قابل و خاص ڈاکٹر سے ملزم کا طبی معائنہ کرائے اور اس عدالت کے سامنے تعمیل رپورٹ پیش کرے۔"
این آئی اے کے خصوصی جج نے حکمنامہ کی کاپی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سرینگر کو بھی تعمیل کے لیے بھیج دی ہے۔