ETV Bharat / state

سرینگر: ریڈ زون علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

جموں و کشمیر میں سرینگر کے پائین شہر میں واقع چھتہ بل علاقے میں سرینگر میونسپلٹی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔

chattabal fumigation
سرینگر: ریڈ زون علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:30 PM IST

پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں حالیہ دنوں کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا ہے۔

ریڈ زون قرار دیئے جانے کے بعد سرینگر میونسپل کمیٹی نے علاقے میں جراثیم کش ادیوات کا چھڑکائو کیا۔

سرینگر: ریڈ زون علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپلٹی کے نوڈل افسر نے شکایت کی کہ مقامی آبادی سے انہیں ہر گھر کو سینیٹائز کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا سرینگر میونسپلٹی کے لیے ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’سرینگر میونسپلٹی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مرتب کردہ اصولوں کے تحت متاثرہ علاقے میں تین سو میٹر کے دائرے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کرتی ہے۔‘‘

انہوں نے کوروناوائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لیے لاک ڈائون کو کامیاب بنانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی۔

دریں اثناء جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بدھ کو مزید 33مثبت کیسز کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 158پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.