سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے بٹہ مالو علاقے کے رہنے والے جاسر احمد گڈہ کو اپنی ساس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Srinagar Man Arrested for Stabbing Mother in Law سرینگر پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملزم نے رام باغ میں اپنی ساس پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔‘‘
سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
- مزید پڑھیں: ہندوارہ : بزرگ شخص کا قتل