مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمٹیر کے434 کلومیٹر طویل سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کو80 دنوں تک بند رکھنے کے بعد آج سرکاری طور پر تمام چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیاگیا۔ سونمرگ ٹریفک پوائنٹ پر ڈی سی گاندربل کریتیکا جیوتسنا گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ان کے ساتھ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری، ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل، اے آر ٹی او گاندربل بشارت محمود اور دیگر حکام کے ذریعہ شاہراہ کو تمام چھوٹی موٹر گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Snow Clearance Work Starts in Ganderbal: سرینگر۔لیہہ ہائی وے سے برف ہٹانے کے کام کا آغاز
حکام کے مطابق سرینگر سے لیہہ تک یک طرفہ ٹریفک طاق دنوں میں چلے گی ،جبکہ لیہہ سے سری نگر تک ٹریفک جفت دنوں میں چلے گی۔ کشمیر کی طرف سے گاڑیوں کا کٹ آف ٹائم سونمرگ، گاندربل طرف سے صبح 6 بجے اور منی مرگ پر کرگل کی طرف سے صبح 8:30 بجے رہے گا۔