ETV Bharat / state

سرینگر: کسان پکھواڑہ پروگرام اختتام پذیر - hina shafi bhat

ڈائریکٹر ایگریکلچر نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا اصل مقصد مختلف سرگرمیوں جن میں زرعی، باغبانی، ڈیری فارمنگ، ماہی گیری، بھیڑوں کی پرورش وغیرہ شامل ہیں اور ان کاموں سے وابستہ افراد کے حق میں کے سی سی قرض فراہم کرانا ہے۔

سرینگر: کسان پھکواڑہ پروگرام اختتام پزیر

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 1:13 PM IST

سرینگر میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے منعقدہ کسان پکھواڑہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کے تحت کسانوں کو شعبہ زراعت کے حوالے سے مختلف اسکیموں کے بارے میں تربیت دی گئی۔

سرینگر: کسان پھکواڑہ پروگرام اختتام پزیر

اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال، کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر سید وسیم احمد شاہ، چیف ایگریکلچر آفیسر سرینگر اروند بارو کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے اور محکمہ ایگریکلچر کےعہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر حنا شفیع بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ کسانوں کو محکمہ میں کی گئی تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ مختلف اسکیموں کے بارے میں جاننے کا ایک موقع فراہم کرے گا-

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کر رہا ہے تاکہ کاشتکار برادری کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جاسکے۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا اصل مقصد مختلف سرگرمیوں جن میں زرعی، باغبانی، ڈیری فارمنگ، ماہی گیری، بھیڑوں کی پرورش وغیرہ شامل ہیں اور ان کاموں سے وابستہ افراد کے حق میں کے سی سی قرض فراہم کرانا اور اس میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنا ہے تاکہ وادی کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان ایسے شعبوں کو بھی ذریعے آمدن بنا سکیں۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہا کہ محکمہ جات اور کسانوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی سے باغبانی اور زراعت کی فصلوں کی پیداوار میں مزید بہتری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرکے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ اس سے کاشتکار برادری کی سماجی و معاشی حیثیت بھی مستحکم ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.