ETV Bharat / state

اب کشمیری صحافیوں کی بھی کورونا وائرس کی جانچ ہوگی - shahidiqbal

سری نگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے طرز پر شہر سرینگر میں کام کرنے والے صحافیوں کی بھی کرونا وائرس کی جانچ کی جائے گی۔

shahidchowdry
اب کشمیری صحافیوں کی بھی کوروناوائرس جانچ ہوگی
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:18 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر پریس کلب (ایوان صحافت) کی جانب سے ان کے پاس صحافیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پریس کلب انتظامیہ کو ایک فہرست تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ فہرست آنے کے بعد شہر میں کام کر رہے تمام صحافیوں کی جانچ کی جائے گی۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اٹھانا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی طرح صحافیوں کو بھی لاک ڈائون کے دوران ایسی جگہوں پر جانا پڑتا ہے جہاں وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

اب کشمیری صحافیوں کی بھی کوروناوائرس جانچ ہوگی

رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے اور عالمی وبا کی وجہ سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی تقریبات اور مجالس کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائے گا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ہر سہولت فراہم کرنے کے ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس تعلق سے ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ’’رمضان کے مہینے میں عوام کو پہلے ہی علماء نے نماز اور تقریبات کے حوالے سے تمام ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انتظامیہ بھی اس ضمن میں پیش پیش رہے گی۔ ہم عوام تک ہر ضروری سامان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ لوگوں کی ہر مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہم پیش پیش ہیں۔‘‘

اس حوالے سے انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ’’گھروں تک ہی محدود رہیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ کسی بھی درپیش مشکل کے وقت ہماری ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔‘‘

وادی کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم ڈاکٹر چودھری کا کہنا ہے کہ ’’تعداد سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، گزشتہ دو دنوں سے ہمارے یہاں دن میں ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جو تعداد سامنے آ رہی ہے ایک چین کنٹیکٹ (Chain Contact) کی ہے۔ پہلے مرحلے میں وادی میں مثبت معاملات کی نشاندہی کی گئی۔ بعد میں ملک کے دیگر حصوں سے آئے افراد کی۔ اسی لئے گھبرانے کی بات نہیں ہے بس احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آج کووڈ 19 کے مزید 27 معاملے سامنے آنے کے بعد کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 407 پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.