جمعہ کے روز سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی مرمت کی جارہی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے آج دن کے لیے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ '29 جنوری 2021 کو سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر سڑک کی مرمت کے پیش نظر کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی'۔
جموں سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رامبن کے کیلا موڑ پر پُل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد شاہراہ ایک ہفتے کے لیے بند رہی۔ انتظامیہ نے کیلا موڑ کے مقام پر ہی ایک جھولا پُل بنایا جس کے بعد ہی ٹریفک بحال ہوئی۔ تاہم شاہراہ پر منہدم پُل کو بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
شدید سردی کی لہر برقرار، پہلگام میں درجہ حرارت منفی 12.3 ڈگری
سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ قریب دو ماہ سے ٹریفک بند ہے۔