ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس طرح فیصلہ کیا گیا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کو تیار رکھا جاسکے۔
سرینگر کے انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ-19 مرکز قائم کرنے کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ بستروں اور آکسیجن سہولیات کی دستیابی کے حوالے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر سید محد حنیف بلخی نے اس سلسلے میں کہا کہ کورونا وائرس کی ہلکی علامات والے مریضوں کو انڈور اسٹیڈیم میں قائم کیے گئے کووڈ-19 سنٹر میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی اسی طرح کے اقدامات کیے گئے تھے اور اس سال بھی دوسری لہر سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انڈور اسٹیڈیم کے علاوہ صنعت نگر میرج ہال، کشمیر یونیورسٹی زکورہ کیمپس، این آئی ٹی سرینگر اور حج ہاوس میں بھی کووڈ-19 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان کووڈ-19 مراکز میں بستروں کے علاوہ آکسیجن کی سہولیات بھی میسر رکھی جارہی ہے۔
خاص کر وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے کورونا کے مثبت معمالات میں پھر سے ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اگچہ سردیوں میں اس مہلک وائرس کے یومیہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں کافی حد تک کمی درج کی جارہی تھی لیکن مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی کورونا وائرس کے مثبت معمالات میں ہر گزرنے دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جارہا ہے
سرینگر: انڈور اسٹیڈیم کووڈ سینٹر میں تبدیل - kashmir latest news
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انڈور اسٹیڈیم کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی کووڈ 19 سنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔