ETV Bharat / state

سرینگر انکاؤنٹر: 'میرا گھر تباہ ہو جائے گا، خود سپردگی کرو' - جموں و کشمیر نیوز

زونی مر میں آج پیش آئے انکاؤنٹر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص عسکریت پسندوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کر دیں اور اس کے گھر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

Srinagar encounter: house owner, in which militants were hiding had appealed militants to surrender
سرینگر انکاؤنٹر: 'میرا گھر تباہ ہو جائے گا، خود سپردگی کروں'
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 4:20 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 4:37 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے زونی مر نامی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں سنائی دینے والی آواز اُس مکان مالک کی ہے جس کے گھر میں عسکریت پسند چھپے تھے۔ 1.47 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں مذکورہ شخص چھپے ہوئے عسکریت پسندوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کر دیں۔

سرینگر انکاؤنٹر: 'میرا گھر تباہ ہو جائے گا، خود سپردگی کروں'

مذکورہ شخص عسکریت پسندوں سے کہتا ہے 'مہربانی کر کے باہر نکلو۔ میں نے تم لوگوں کو گزشتہ رات بھی کہا تھا۔ میں اہل و عیال والا ہوں۔ میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے۔ خدا کی خاطر باہر نکلو۔ خدا کے واسطے میرے گھر کو بچاؤ۔'

ویڈیو میں مکان مالک کہتا ہے کہ 'سیکیورٹی فورسز نے مجھے ایک مرتبہ پھر موقع دیا کہ عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کرنے کو کہا جائے۔ باہر نکلو ورنہ میرا گھر جلایا جائے گا۔'

'میرا انصاف کرو، میرے بچوں کا انصاف کرو، مہربانی کر کے باہر نکلو ورنہ میرا گھر جلایا جائے گا'

واضح رہے کہ زونی مر نامی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں اب تک تین عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

سرینگر کے پوزوالپورہ زونی مر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سرینگر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی نے جب مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کی تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم چھڑ گیا جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 21, 2020, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.