ETV Bharat / state

سرینگر: داچھی گام نیشنل پارک آج سے بند

کشمیری ہرن ہانگل کے اعداد و شمار کے عمل کو پورا کرنے کے بعد پارک کو عام لوگوں بشمول سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Srinagar
Srinagar
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 7:23 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع داچھی گام نیشنل پارک کو ہفتے کے روز سے آئندہ ایک ہفتے تک عام لوگوں کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران داچھی گام نیشنل پارک میں موجود کشمیری ہرن یعنی ہانگل کے اعدادوشمار پر توجہ دی جائے گی اور گنتی کے عمل کو 10 تاریخ تک مکمل کیا جائے گا۔

وائلڈ لائف وارڈن، سینٹرل ڈویژن سری نگر کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی جانب سے 3 سے 10 اپریل 2021 تک داچھی گام نیشنل پارک میں ایک مہم چلائی جائے گی تاکہ یہاں موجود کشمیری ہرن یعنی ہانگل کی کل تعداد کے متعلق جانکاری جمع کی جا سکے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام بغیر کسی خلل یا پریشانی کے ہو، اس لئے داچھی گام نیشنل پارک سرینگر 3 اپریل سے 10 اپریل تک عام لوگوں بشمول سیاحوں کیلئے بندرہے گا۔

واضح ہو کہ گنتی کا عمل 800 مربع کلومیٹر کے رقبے میں (داچھی گام کے علاوہ شکارگاہ ترال اور وانگت تک) کیا جائے گا۔ اس کام میں 350 سے 400 ملازمین لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ شماری 2019 میں کی گئی تھی۔ اس میں ہانگل کی تعداد 237 ریکارڈ کی گئی تھی۔

2008 میں 160، کشمیری ہرن اس پارک میں موجود تھے جو 2015 کی گنتی میں 186 ہوئے، جسے بہت معمولی اضافہ بتایا گیا تھا۔

واضح ہو کہ داچھی گام نیشنل پارک میں روزانہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور سیاح پہنچتے ہیں لیکن اب یہ پارک ایک ہفتے تک عام لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.