سرینگر کی ایک مقامی عدالت نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو اسلام اور قرآن پاک کے خلاف مبینہ بیان دینے پر طلب کیا ہے۔ Srinagar Court summons Waseem Rizvi
اس معاملے پر سماعت کی تاریخ آئندہ مہینے کی 25 تاریخ مقرر کرتے ہوئے سیکنڈ ایڈیشنل منصف، جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سرینگر، شہبر ایاز نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ "ملزم (تیاگی) کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A، 295A، 505 کے تحت قابل سزا جرائم کے لیے کارروائی جاری کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی لیے ملزم کو ایک سمن جاری کیا جائے جس میں اسے عدالت میں حاضر ہونے اور شکایت میں اس پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کو کہا جائے۔"Srinagar Court summons Tiyagi (Waseem Rizvi)
واضع رہے کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین تیاگی نے گزشتہ سال ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ Tyagi last year converted to Hinduism
شکایت کنندہ – دانش حسن ڈار، جو سرینگر کے رہائشی ہیں، نے اپنے وکیل عامر مسعودی کے ذریعے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ "تیاگی نے لکھنؤ، اتر پردیش میں اپنے بیان سے اُنکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تیاگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام ایک گروہ یا تنظیم ہے اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن ایک جھوٹا اور لغو لٹریچر ہے، جس کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔‘‘ complainant–Danish Hassan Dar submitted Plea
یہ بھی پڑھیں : FIR Against Wasim Rizvi in Lucknow: مولانا کلب جواد پر نازیبا تبصرہ معاملے میں جتیندرتیاگی پرمقدمہ
شکایت کنندہ کا مزید کہنا ہے کہ "ان غیر آئینی بیانات کا استعمال جمہوریہ ہند کی مسلم اکثریت کے تئیں ان کی منفیت کے جوہر کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔ ملزم (تیاگی) نے اپنے مذکورہ بیانات کی وجہ سے شکایت کنندہ کے مذہبی جذبات کو مشتعل، حملہ اور داغدار کیا ہے جسے قانون کے طریقہ کار کے سامنے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔" Rizvi's alleged statement against Islam and Holy Quran