ETV Bharat / state

صارف کا ڈیٹا لیک کرنے پر جموں و کشمیر بینک ملازم پر ایف آئی آر درج

سرینگر کی عدالت نے پریم پورہ پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر بینک ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرے، جنہوں نے ایک صارف کی سیلری اکاؤنٹ کی تفصیلات ایک اجنبی کو دی ہے۔FIR against jk bank employee for Sharing Customers Information

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 11:01 PM IST

srinagar-court-asks-police-to-register-fir-against-jk-bank-employee-for-sharing-customers-information-to-stranger
صارف کا ڈیٹا لیک کرنے پر جموں و کشمیر بینک ملازم پر ایف آئی آر درج

سرینگر: سرینگر کی عدالت نے پریم پورہ پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر بینک کے ملازم کے خلاف ایک صارف کے سیلری اکاؤنٹ کی تفصیلات ایک اجنبی کو لیک کرنے پر ایف آئی آر درج کرے۔
کورٹ آف فرسٹ مجسٹریٹ، سرینگر نے فیروز احمد خان کی صدارت میں پولیس اسٹیشن پاریمپورہ کو یہ ہدایات اس وقت جاری کیں جب شکایت کنندہ کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ عامر مسعودی نے دلیل پیش کہ بینک کے ایک ملازم نے صارفین کے اکاؤنٹ کی تفصیلات تیسرا شخص کو ظاہر کرکے "اعتماد کی خلاف ورزی" کی ہے۔
ایڈووکیٹ مسعودی نے مزید استدعا کی کہ صارف کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی تفصیلات بشمول بیلنس، قرض کی رقم وغیرہ کا بینک کی طرف سے تیسرے شخص کو افشاء کرنا اعتماد کی خلاف ورزی ہے، جس سے معاشرے میں بڑے پیمانے پر اثر پڑتا ہے اور اسے ختم کیا جانا چاہیے۔
ایڈووکیٹ مسعودی نے عدالت کے روبرو پیش کیا کہ بینکنگ ایسوسی ایٹ دانش حامد ڈار نے "بد نیتی" سے شکایت کنندہ ڈاکٹر جہانگیر احمد بٹ کے سیلری اکاؤنٹ سے متعلق تمام معلومات لیک کیں۔

مزید پڑھیں:

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ درخواست میں دیے گئے بیانات قابلِ سماعت جرم کو ظاہر کرتے ہیں۔جج کا کہنا تھا کہ ’’میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ایس ایچ او تھانہ پارمپورہ کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی جائے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.