ETV Bharat / state

Lack Of Basic Amenities in Srinagar City حکومتی غفلت شعاری سے سرینگر شہری افراتفری کی دہلیز پر، این سی

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ انتظامیہ نے سرینگر کے لوگوں کو بھی کشمیر کے دیگر قصبوں اور دیہاتوں کی طرف حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ ایسے کئی واقعات ہیں جہاں لوگوں نے راشن گھاٹوں پر غیر معیاری چاول اور آٹا کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا۔NC leader Tanvir Sadiq

NC leader Tanvir Sadiq
NC leader Tanvir Sadiq
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 6:29 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ شہر سرینگر بنیادی شہری سہولیات کے فقدان اور عوامی افادیت کی خدمات اور سماجی بہبود پر کوئی توجہ نہ دیئے جانے سے شہری افراتفری کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے صورہ میں پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Lack of civic amenities and public utility in Srinagar

انتظامیہ کی وسیع پیمانے پر نظر اندازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنویر نے کہا کہ”شہر کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

سرینگر کے لوگوں کو بھی کشمیر کے دیگر قصبوں اور دیہاتوں کی طرف حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ایسے کئی واقعات ہیں، جہاں لوگوں نے راشن گھاٹوں پر غیر معیاری چاول اور آٹا کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا جارہاہے۔ بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود بجلی کی فراہمی کے لیے کسی شیڈول پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ان غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتیوں کے درمیان ہسپتال اور صنعتی یونٹس بھی متاثر ہوگئے ہیں۔Power Crises In Srinagar

مزید پڑھیں: Elections in JK جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے، گلی کوچوں کی حالت غیر ہے جبکہ ڈرینج سسٹم کی تجدید کیلئے گزشتہ 8 برسوں سے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔Srinagar Road in Dilapidated Condition

تنویر صادق نے کہا کہ سرینگر نیشنل کانفرنس کا قلعہ رہا ہے اور ہماری پارٹی وہ واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں تینوں خطوں میں پیوست ہے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی مقدم ہے، ہماری جماعت وہ ہے جس کی میراث ہے، ہمیں اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.