ETV Bharat / state

سرینگر: نٹی پورہ کا محاصرہ پر امن طور ختم

سرینگر کے نٹی پورہ علاقے کو حفاظتی اہلکاروں نے پیر کی صبح محاصرے میں لے لیا تھا، تاہم عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کا آمنا سامنا ہوئے بغیر ہی محاصرہ ختم ہو گیا۔

سرینگر: نٹی پورہ کا محاصرہ پر امن طور ختم
سرینگر: نٹی پورہ کا محاصرہ پر امن طور ختم
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 3:52 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نٹی پورہ علاقے کو پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا تھا، تاہم کئی گھنٹوں کی تلاشی کارروائی کے بعد محاصرہ پر امن طور ختم ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں، جس سے بعد سیکورٹی فورسز نے بستی کو محاصرہ میں لے لیا۔

محاصرہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی اور رہائشیوں کے شناختی کارڈ بھی دیکھے گئے۔ تاہم سیکورٹی فورسز کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق محاصرہ قریب دو بجے ختم کیا گیا۔

قابل توجہ ہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے سرینگر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی ایک فہرست منظر عام پر لائی تھی جس میں اس علاقے کے رہنے والے تین عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا تھا کہ عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کے کمانڈر عباس شیخ اس علاقے میں چھپے تھے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی دنوں تک اس علاقے کو محاصرہ میں رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.