ETV Bharat / state

بیریکیڈز کا شہر- سرینگر - ٹریفک جام

گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی اور پھر کورونا وائرس کے لاک ڈوان کے بعد اگرچہ وادی کشمیر کی بیشتر شاہراہوں پر کھڑی کی گئی بندشیں ہٹا دی گئی ہیں لیکن شہر سرینگر کی کئی اہم سڑکوں پر اب بھی خاردار تاریں اور دیگر قسم کی روکاٹیں اور بندشیں بدستور دیکھنے کو مل رہی ہے۔

بیریکیڈس کا شہر- سرینگر
بیریکیڈس کا شہر- سرینگر
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:18 PM IST

ان ناکوں اور سڑک کے آدھے حصے پر خاردار تاروں اور بیریکیڈس سے دن بھر ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھے جارہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام اس قدر ہوجاتا ہے کہ گھنٹوں تک کھولنے کا نام نہیں لیتا ہے۔ جس سفر میں 30منٹ کا وقت لگ جاتا ہے۔ وہیں سفر ایک گھنٹے میں طے ہوپاتا ہے۔ جس وجہ سے انہیں کافی ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیریکیڈس کا شہر- سرینگر
بندشوں سے شہر سرینگر کی کئی مصروف سڑکیں ون وے کے طور استعال میں لائی جاتی ہیں جبکہ ستم ظریفی یہ کہ روڈ کی تنگی اور ٹریفک کے بہاؤ سے عام مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈارئیور حضرات بھی مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ حول، منور آباد اور جہانگیر چوک میں دن بھر اسی طرح کا ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔جس کے باعث ان رابطہ سڑکوں سے گزرنے والے لوگ وقت پر اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماگرے پورہ گڈول کے لوگ راشن گھاٹ سے محروم

شہر سرینگر کی ان سڑکوں پر بدستور کھڑی کی گئی رکاٹوں سے انتظامیہ بھی بخوبی واقف ہے اور کئی بار اعلی حکام کو بھی لوگوں کو پیش آرہے ان مشکلات سے آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن محض یقین دہائیوں کے سوا زمینی سطح پر راحت کے نام پر کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

سیکورٹی کے اعتبار سے کئی حساس سڑکوں پر بندشیں کھڑی کرنا سمجھ میں تو آتا ہے لیکن آمدورفت کے لیے اہم اور مصروف ترین سڑکوں کو بند کرنا سمجھ سے بالکل باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.