مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں ضلع انتظامیہ کی طرف عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈور ٹو ڈور ٹیسٹنگ کرنے کی مہم شروع کی۔ جس سے نہ صرف اس وبا کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ بھی ہونگے جس سے ممکنہ کیسز کی جانکاری جمع کرنے میں مدد ملے گی۔
اس دوران آج سرینگر کے مصروف ترین بازار مہاراجہ بازار میں دکانداروں کے نمونے حاصل کئے گئے جس میں اکثر و بیشتر دکانداروں نے حصہ لیا۔
اس دوران مقامی دکانداروں نے انتظامیہ کی اس مہم کو عوام دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا اس مہم سے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد ملے گی۔
جبکہ اس اثنا میں شفیق احمد نامی نوڈل آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ مہم فی الحال جاری رہے گی جبکہ عوام کا بھی کافی تعاون مل رہا ہے۔