ETV Bharat / state

G 20 Conference In Srinagar سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

سرینگر میں 22 سے 25 مئی تک جی 20 میٹنگ منعقد ہوگی جس میں بین الاقوامی لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔22 مئی کو میٹنگ کے شرکاء سرینگر پہنچیں گے، 23 مئی کو سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوگی اور 24 مئی کو میٹنگ کے شرکاء سیاحتی مقامات بشمول جھیل ڈل کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔

specialized-forces-anti-drone-technology-part-of-high-security-measures-for-g20-meeting-in-srinagar
سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 6:09 PM IST

سرینگر: سری نگر میں جی 20میٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی کے قبل از وقت پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گلمرگ اور سرینگر میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے انعقاد کو لے کر تیاریاں زور و شور سے شروع کی گئی ہے، جہاں ایک طرف جموں وکشمیر انتظامیہ نے شہر کو سجانے اور سنوارنے کی خاطر مختلف پروجیکٹ بیک وقت شروع کئے وہی سکیورٹی کے حوالے سے بھی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی 20میٹنگ کے پر امن انعقاد کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بھی میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی سکیورٹی اداروں اور جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکیورٹی کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ، خصوصی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سری نگر اور گلمرگ میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرینگر میں جگہ جگہ اضافی سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو تعینات کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: India finalises G20 in Srinagar سرینگر میں جی 20 اجلاس کرانے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ سرینگر میں اس طرح کی بین الاقوامی میٹنگ پہلی دفعہ ہونے جارہی ہے اس کے لئے سبھی طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

بتادیں کہ سرینگر میں 22سے 25مئی تک جی 20میٹنگ منعقد ہوگی جس میں بین الاقوامی لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔22مئی کو میٹنگ کے شرکاء سرینگر پہنچیں گے، 23مئی کو سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوگی اور 24مئی کو میٹنگ کے شرکاء سیاحتی مقامات بشمول جھیل ڈل کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہون گے اور 25 مئی کو واپس نئی دہلی روانہ ہونگے ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.