ETV Bharat / state

عسکری مخالف کاروائیوں کے لئے مخصوص گاڑی کا ٹیسٹ

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:28 PM IST

سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایک 'شرپا' گاڑی ٹرائل کے لیے وادی لائی گئی ہے۔ اگر ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک آتے ہیں تو مزید گاڑیوں کو بھی وادی لایا جائے گا۔

شرپا وین
Sherpa Van

جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں گزشتہ کئی ماہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر سینٹرل ریزرو پولیس فورس جلد ہی عسکری مخالف کاروائیوں کے لئے 'رینالٹ شرپا' کا استعمال کرنے جا رہی ہے۔ یہ گاڑی خصوصاً جنگ کے لئے بنی ہے۔ اس گاڑی پر دھماکے کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا ہے۔

ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق 'ایک شرپا گاڑی' ٹرائل کے لیے وادی لائی گئی ہے۔ اگر ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک آتے ہیں تو مزید گاڑیوں کو بھی وادی لایا جائے گا۔ یہ گاڑیاں اپنی طاقت اور جنگی حالات میں بہتر کارکردگی کے لئے جانی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'یہاں پر اس گاڑی کا استعمال پیٹرولنگ اور قافلہ کے حفاظت کے لئے کیا جائے گا'۔ گزشتہ روز سرینگر کے لال چوک علاقے میں اس گاڑی کو پہلی بار دیکھا گیا تھا'۔

ای ٹی وی بھارت نے جب سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر دیپک رتن سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'ایک گاڑی یہاں آئی ہے اور اس کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ میں آپ کو دیگر باتیں نہیں بتا سکتا'۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی

واضح رہے کی شرپا کو بھارت میں سب سے پہلے 2013 کے دفاعی نمائش میں دکھایا گیا تھا اور اس کا استعمال اس وقت سینٹرل انڈسٹریل پولیس فورس دہلی کے ہوائی اڈے پر کر رہی ہے۔ اس گاڑی میں چار افراد بیٹھ سکتے ہیں اور اندر سے ہی گولیاں بھی چلا سکتے ہیں۔ گاڑی میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس گاڑی کو 10 کلوگرام آر ڈی ایکس بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.