ETV Bharat / state

کورونا وائرس: خصوصی طبی عملہ شہر خاص روانہ

گزشتہ روز سرینگر میں ایک خاتون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے آج وہاں طبی عملہ روانہ کیا ہے جو اس بستی میں موجود عوام کا معائنہ کر رہی ہے۔

کشمیر: کوروناوائرس مثبت کیس کے بعد خصوصی طبی عملہ شہر خاص روانہ

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:17 PM IST

انتظامیہ نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی 20 ٹیمیں اس بستی کی جانب روانہ کی ہیں جو گھر گھر جا کر رہائشی افراد سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

کشمیر: کوروناوائرس مثبت کیس کے بعد خصوصی طبی عملہ شہر خاص روانہ

گزشتہ شب انتظامیہ کی جانب سے ایک خاتون کے وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کشمیر کے اکثر اضلاع میں امتناعی احکامات صادر کیے گئے ہیں، وہیں سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

سرینگر میں ایک مثبت کیس سامنے آنے سے عوام میں سراسیمگی پائی جا رہی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اُس علاقے میں خصوصی ٹیم اُس خاتون سے ملنے والے سبھی افراد کی نشاندہی کر رہی ہے وہیں ایسے افراد کا بھی طبی معائینہ کیا جائے گا جو حال ہی میں بیرون ممالک سے ہوٹے ہیں اور بغیر اسکریننگ اور طبی معائنے کے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب اب تک 9000قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ عالمی ادراہ صحت نے اس وائرس کو ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

مارچ 19کی صبح تک حکومت ہند نے اس وائرس سے 166افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے حکومت جموں کشمیر نے خطے میں 4افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.