اشوک کول نے کہا کہ مرکز کی جانب سے دورہ جموں کشمیر کی جو پہل شروع کی گئی ہے وہ آگے بھی جاری رہے گی جبکہ مرکزی وزراء کے ان دوروں سے زمینی سطح پر بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اشوک کول نے کہا کہ مرکزی وزراء نےجن ترقیاتی کاموں یا پروجیکٹوں کا یہاں سنگ بنیاد رکھا ان کو وقت مقررہ میں پائی تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وہیں جو ترقیاتی کام رکے پڑے ہیں ان میں بھی سرعت لائی جا رہی ہے۔
کوںل نے جزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور جزب اختلاف کی دورسری جماعتیں اصل حائق کو جانے اور پہچانے بنا ہی لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کی پارٹیوں کو ترقیاتی عمل میں مثبت سوچ پیدا کرنی چاہیے نہ کہ منفی۔
نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان کو مرحلہ وار طریقے سے رہا کیا جا رہا ہے اور تین سابق وزیر اعلی کو بھی بہت جلد رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد انتخابات عمل میں لانے کے قوی امکانات ہیں اور بی جے پی بھی اسی حق میں ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد عمل میں لائے جائیں۔