ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے خاص ملاقات - کشمیر میں کورونا وائرس

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محد اعجاز اسد نے کہا کہ کورونا وائرس سے نہ صرف خود بلکہ اپنے اہل عیال اور سماج کو بچانے کے لئے عوام کا تعاون بےحد اہم ہے۔

District development commissioner
ضلع ترقیاتی کمشنر
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 10:44 PM IST

شبانہ کرفیو کے دوران آنے والے ماہ رمضان المبار کے دوران مساجد میں نماز تراویح اور نماز فجر ادا کرنے میں لوگوں کو مشکلات پیش نہ آئے اس حوالے سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سے رہنما خطوط کی عمل آوری میں بہتری لائی جائے گی وہیں مساجد میں پنچگانہ نماز ادا کرنے میں بھی عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر

ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ برس وادی کشمیر میں کورونا وائرس نے دستک دی تھی اس وقت نہ تو کسی قسم کا ٹیکہ موجود تھا اور نہ انتظامیہ کے پاس موثر حکمت عملی اپنانے کا کوئی خاص تجربہ تھا لیکن وقت گزر جانے کے بعد کورونا مخالف ٹیکہ بھی معرض وجود میں لیا جا چکا ہے اور انتظامیہ بھی اب بخوبی واقف ہے کہ وائرس کی روکتھام کے لئے کس طرح کے اقدامات کیے جانے چائیے۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے محض طبی ماہرین اور انتظامیہ پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا بلکہ عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس و ادراک کرنا چائیے۔

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اس تناظر میں لوگوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'نوجوان عسکری سرگرمیوں سے دور رہیں'

ایک سوال کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محد اعجاز اسد نے کہا کہ رہنما خطوط کو عملانے کی خاطر انتظامیہ کے افسران اگرچہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں، تاہم کورونا وائرس سے نہ صرف خود بلکہ اپنے اہل عیال اور سماج کو بچانے کے لئے عوام کا تعاون بےحد اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں اگر کورونا وائرس کے مثبت معمالات میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو انتظامیہ اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ اہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج و معالج کے لئے بڈس کی دستیابی،آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات کو میسر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.