ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: فنکاروں کے لئے خصوصی کووڈ ٹیکہ کاری مہم - کووڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز نے جمعرات کو اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز جموں میں ملازمین، نوجوان فنکاروں، ادباء اور دیگر وابستہ کارکنان کے لئے ایک ٹیکہ کاری مہم کے کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

جموں و کشمیر: فنکاروں کے لئے خصوصی کووڈ ٹیکہ کاری مہم

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 9:23 AM IST

کلچر اکیڈیمی جموں کے، کے ایل سہگل ہال میں 18 برس عمر سے 44 برس کی عمر تک کے گروپ میں آنے والے 200 نوجوان فنکاروں اور دوسرے فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ حفاظتی ٹیکہ کاری مہم کلچرل اکیڈمی کے سکریٹری راہل پانڈے کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے۔ جموں ضلع اور دنسال میں کام کرنے والے فنکاروں کو بھی ٹیکے لگائے گئے۔

بیداری کیمپ اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے لئے کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر افراد کو مہم کے دوران ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ وہ لوگ جو انسداد کووڈ 19 ویکسین کے ساتھ ٹیکے لیتے ہیں جن میں مصنفین، ایڈیٹرز اور دوسرے بہت سے لوگ شامل ہیں جو اکیڈیمی کے ساتھ براہ راست یا بلا واسطہ کام کرتے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اروندر سنگھ امن نے فنکاروں کو کووڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کو حکومت کی طرف سے ویکسینیشن کے لئے ترجیحی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ فیملی بہبود، ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن اور محکمہ صحت کے تعاون سے کلچرل اکیڈیمی نے تمام فنکاروں کو کووڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کو یقینی بنایا ہے۔ اس سلسلے میں ویکسینیشن ٹیمیں جموں کے ڈپٹی سی ایم او کے ذریعے تعینات ہیں۔

کلچرل اکیڈیمی کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کے لئے آگے آکر کووڈ حفاظتی ٹیکے لگوائیں، کیوں کہ یہ ان کی حفاظت اور ان کے اہل خانہ کے لئے ضروری ہے۔

ملازمین اور اس سے وابستہ فنکاروں نے اس طرح کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے انعقاد پر کلچرل اکیڈیمی اور صحت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دریں اثناء سری نگر میں بھی کلچرل اکیڈیمی کے احاطے میں ایک ٹیکہ کاری مہم کا انعقاد ہوا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی سجیو رانا نے کہا ہے کہ اکیڈیمی کے فرنٹ لائن کارکنوں، فنکاروں اور ملازمین کو کووڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم سارا دن جاری رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووڈ حفاظتی ٹیکے لگا سکیں۔

نامور کشمیری گلوکار وحید جیلانی نے کلچرل اکیڈیمی میں ویکسینیشن کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم فنکار برادری کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.