ETV Bharat / state

North kashmir’s Haji suffers heart attack سفر محمود سے گھر لوٹنے ہی حاجی صاحب کو دل کا دورہ پڑا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 7:55 PM IST

سفر محمود سے لوٹے شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی صاحب منگل کو اپنے گھر پہنچے تاہم وہاں انہیں، رپورٹس کے مطابق، دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ Sopore man suffers heart attack

سفر محمود سے گھر لوٹنے ہی حاجی صاحب کو دل کا دورہ پڑا

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں 70 سالہ معمر شہری کو حج سے واپسی کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسے سکمز اسپتال بمنہ، سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حاجی صاحب کو بہتر طبی امداد کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز (سکمز) صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے اور معالجین نے حاجی صاحب کی حالت مستحکم قرار دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہیگام، سوپور سے تعلق رکھنے والے غلام محمد گوجری، فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد منگل کو گھر پہنچے، تاہم گھر پہنچنے کے فوراً بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور سرینگر کے بمنہ اسپتال پہنچایا گیا۔ حاجی صاحب کے فرزند نے دعویٰ کیا کہ ’’بمنہ اسپتال میں ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں کو مغالطہ ہوا اور انہوں نے میرے والد کو SKIMS صورہ منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے اس وقت ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: 1st batch of Haj pilgrims reach Kashmir حجاج کرام کا پہلا قافلہ کشمیر وارد

واضح رہے کہ 630 افراد پرمشتمل حجاج کرام کا پہلا قافلہ سعودی عرب سے ارکان حج مکمل کرنے کے بعد منگل کو سرینگر ایئرپورٹ پہنچا جہاں سیول و پولیس انتظامیہ کے افسران کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بارہ ہزار سے زائد سفر محمود کے لئے روانہ ہوئے تھے جن میں 6698 مرد اور 5369 خواتین شامل تھیں۔ رواں برس 111 خواتین نے بغیر محرم کے ہی فریضہ حج انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.