ETV Bharat / state

'افضل گورو کو قربانی کا بکرا کیوں بنایا گیا' - جموں سرینگر قومی شاہراہ

سونی رازدان نے ٹویٹ میں کہا :'یہ انصاف کا مذاق ہے۔ اگر وہ بے قصور تھا تو انہیں موت سے کون واپس لائے گا'۔ اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا میں زوردار بحث چھڑ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'کوئی نہیں کہہ رہا ہے وہ بے قصور ہے'۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 10:05 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:11 PM IST

معروف بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان نے پارلیمنٹ حملے میں ملوث محمد افضل گورو کی پھانسی کے معاملہ کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے ٹویٹ میں کہا :'یہ انصاف کا مذاق ہے۔ اگر وہ بے قصور تھا تو انہیں موت سے کون واپس لائے گا؟ اس لیے سزائے موت کو ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہیے اور اس بات کی بھی ٹھوس جانچ ہونی چاہئے کہ افضل گورو کو قربانی کا بکرا کیوں بنایا گیا'۔

سونی رازدان کا یہ ٹوئٹ جموں و کشمیر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیوندر سنگھ کی گیارہ جنوری کو ہوئی گرفتاری کے حوالے سے آیا ہے۔ دیوندر سنگھ کو مبینہ طور پر دو کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک کار پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سونی رازدان کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا میں زوردار بحث چھڑ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی نہیں کہہ رہا ہے وہ بے قصور ہے۔ لیکن اگر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنانے والے نے اسے حکم دیا کہ وہ ایسا کرے۔ کیا اس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے؟۔ دیویندر سنگھ پر لگائے گئے الزامات کو کسی نے سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا'۔

معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو 11 جنوری کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا

بتا دیں کہ سونی رازدان نے معطل ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کی گرفتاری کے تناظر میں یہ بیان دیا ہے۔ معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو 11 جنوری کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ وہ کشمیر کے سرینگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر تعنیات تھے۔
پولیس افسر کی گرفتار کے بعد وہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس سے قبل افضل گورو جنہیں پارلیمنٹ حملے میں قصوروار ٹہراتے ہوئے پھانسی دی گئی، نے ایک خط کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے محمد نامی ایک شخص کو دہلی پہچانے اور وہاں رہنے کے انتظام کرنے کی بات کی تھی۔ محمد کو 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر کیے گئے حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد کیس کو این آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے

دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد کیس کو این آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے ان کے خلاف عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات اور منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں۔
این آئی اے نے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.