ETV Bharat / state

Social Media Policy for Govt Employees :سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی، تریگامی - کشمیر میں سوشل میڈیا پالیسی

جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر حکومت کی پالسیوں کی تنقید کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

tarigami
تریگامی
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:56 PM IST

سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی، تریگامی

سرینگر:حکومت نے جمعہ کے روز ملازمین کو ہدایت جاری کی وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی پالیسی یا کارروائی پر بحث یا تنقید نہیں کرسکتے ہیں۔حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے تئیں جاری کردہ اس فیصلے کے خلاف کئی سیاسی جماعتوں نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا۔

جہاں پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر ملازمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر ایل جی انتظامیہ پر تنقید کی۔ وہیں سی پی آئی ایم کے سنیئر رہنما ایم آئی تاریگامی نے بھی حکومت کے اس سرکیولر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے احکامات قانون اور آئین کے دائرے سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم ایک شہری بھی ہے۔ایسے میں اگر کوئی بھی شخص کوئی بھی پیشہ اختیار کریں تو وہ اپنا شہری ہونے کا حق نہیں کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین نے ہر ایک کے لیے قانون وضح کیا ہے کہ کوئی بھی شہری حکومت کی اچھی پالیسیوں کی حمایت بھی کر سکتا اور غلط پالیسیوں کی نکتہ چینی بھی، قانون اور آئین کے دائرے اختیار میں کرسکتا ہے اور کسی بھی اپنے آئینی اور قانونی حق سے کسی بھی بہانے محروم نہیں رکھا جاسکتا یے۔

تاریگامی نے کہا کہ ورکنگ کلاس جس میں جموں وکشمیر کے سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں نے اپنے حقوق کی جدوجہد کی خاطر ایک لمبی لڑائی لڑ کر انجمن سازی کا ،ایسوسی ایشن بنانے کا ، پر امن احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کی خاطر منظم آواز اٹھانے کا حق حاصل کیا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے حکومتی فیصلے ملازمین پر تھوپنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

مزید پڑھیں: Social Media Policy for Govt Employees گورنمنٹ ملازمین کے لیے سوشل میڈیا پالیسی

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سرکیولر نے ملازمین میں ایک انتشار اور اضطراب پیدا کیا ہے۔ ایسے میں انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمین کے تئیں جاری کئے گئے حالیہ سرکیولر کو واپس لیں تاکہ شہری ہونے کے حقوق پر شب و خون نہ مارا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.