ETV Bharat / state

Nehru Yuva Kendra Press Conference in Srinagar پلاسٹک استعمال کرنے والوں کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کیا جائے، نہرو یوا کیندر ڈائریکٹر - سماجی بائیکاٹ پلاسٹک استعمال پر

نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے اسٹیٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ وزارت کھیل کود سے منسلک ان کی سنگٹھن نے جموں کشمیر میں مذہبی مقامات پر گذشتہ ایک برس سے صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ان کی رضاکارانہ تنظیم نے جموں و کشمیرکے مخلتف مقامات پربیداری پروگرام بھی کیے ہیں جس سے لوگوں میں سوچھتا کے تحت جانکاری دی گئی ۔ Nehru Yuva Kendra Press Conference in Srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 9:07 PM IST

سرینگر: پلاسٹک ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور قدرتی وسائل کو آلود کرنے میں کافی منفی رول ادا کر رہا ہے اور اس کے استعمال کرنے پر عوامی بیداری کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی جو افراد یا کاروباری اس کا استعمال کرتے ہیں ان کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔ان باتوں کا اظہار سرینگر میں وزارت کھیل کود سے جڑے نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے اسٹیٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ Nehru Yuva Kendra Press Conference in Srinagar

پلاسٹک استعمال کرنے والوں کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کیا جائے، نہرو یوا کیندر ڈائریکٹر
نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے اسٹیٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ وزارت کھیل کود سے منسلک ان کی سنگٹھن نے جموں کشمیر میں مذہبی مقامات پر گزشتہ ایک برس سے صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا بیداری پروگرام سے ان مقامات پر صفائی رکھنے کا پیغام زائرین تک پہنچایا گیا اور عوام بھی ان کے اس پہل میں شامل ہوئے۔Cleanness Drive in Religious Placesانہوں نے کہا کہ ان کی رضاکارانہ تنظیم جموں کشمیر میں شعبہ سیاحت کے ساتھ بھی کام کرنے میں کافی دلچسپی رکھتی ہے تاکہ سیاحتی مقامات کو آلودگی سے پاک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:NYK Organise Youth Mala نہرو یو کیندرا کی جانب سے پلوامہ میں یوتھ میلہ

انہوں کہا کہ عوام کو سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہیں کرنا چاہئے اور جو افراد اور دکانداروں پلاسٹک ٹھیلے میں مصنوعات بھیجتے ہیں ان کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کرنا چاہئے اور ایسے تجار کے پاس کوئی بھی شئے فروخت نہیں کرنی چاہئے۔نثار احمد نے نے کہا کہ ان کی سنگٹھن عوامی مقامات پر صفائی مہم کے متعدد پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ عوام میں صفائی کی بیداری ہو اور ان کی یہ مہم سوچھ بھارت ابھیان کے تحت سنہ 2047 یعنی آزادی کے سو برس ہونے تک جاری رہے گی تاکہ ملک کے ساتھ جموں کشمیر میں عوامی مقامات صاف و شفاف رہے اور پلسٹک سے پاک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.