ETV Bharat / state

کشمیر: بڑے پیمانے پر برفباری کی پیش گوئی - کشمیر میں محکمہ موسمیات

وادی کشمیر میں کئی دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد منگل کے روز مطلع دن بھر ابر آلود رہا جس کے باعث لوگوں کو آفتاب کا دیدار نصیب نہیں ہو سکا۔

کشمیر: بڑے پیمانے کی برف وباراں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Feb 11, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:18 AM IST

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 13 اور 14 فروری کو بڑے پیمانے پر برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم بعد ازاں 17 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و ہوائی رابطہ برابر برقراروبحال ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ منگل کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سرینگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

وادی کشمیر میں 20 روزہ چلہ خورد کے دوسرے عشرے کے دوران کئی دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد منگل کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔ آفتاب دن بھر بادلوں کی اوٹ میں گھرا رہا جس کے باعث لوگ اس کے دیدار سے محروم رہے بلکہ بعد سہ پہر معمولی نوعیت کی بوندا باندی بھی وقفہ وقفہ سے شروع ہوئی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے دور اقتدار کے برعکس چلہ خورد کے دور حکومت میں لوگوں کو کافی راحت نصیب ہوئی فی الوقت بھاری برف باری ہوئی نہ ہی سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور آفاق سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم رجہ حرارت منفی 22.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.