ETV Bharat / state

کشمیر میں کل سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے - Snowfall

وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہر سو بہار نو کی فضا سایہ فگن ہونے لگی ہے۔

کشمیر میں آئندہ کل سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 5:16 PM IST

محکمہ موسمیات نے وادی میں 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ کی شام سے موسم خراب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں 7 مارچ کو میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے جس کے باعث کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کی صورت میں ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔

دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز موسم خشک مگر ابر آلود ہی رہا جبکہ آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں بھی کیں۔

وادی میں خوشگوار موسم کے ساتھ ہی ہر سو بہار نو سایہ فگن ہونے لگی ہے اور کھیت کھلیانوں، باغوں اور اشجار تر و تازہ دکھائی دینے لگے ہیں اور نوع بہ نوع پھلوں کی کلیاں بھی کھلنے لگی ہیں۔

سیال کے دوران ریکارڈ ساز سردیوں کے بعد شہر و گام میں لوگوں کو جہاں اپنے کاموں کے ساتھ مصروف دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں، سیاحتی مقامات خاص طور پر مغل باغوں اور دیگر پارکوں میں بھی لوگوں کا رش دن بہ دن بڑھنے لگا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہء حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہء حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وہیں، ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.