ETV Bharat / state

کشمیر میں آج پھر ہو سکتی ہے برفباری

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 9:40 AM IST

Updated : Jan 22, 2021, 3:03 PM IST

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں اس تازہ برف باری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔

تازہ برف باری ہونے کا امکان
تازہ برف باری ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے 24 جنوری کی شام تک تازہ برف باری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں اس تازہ برف باری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جنوری سے ہی مغربی ہوائیں داخل ہوگئی ہیں اور بادلوں نے گھیرا ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق بھدرواہ، بٹوٹ اور بانہال سمیت دیگر بالائی علاقوں میں آج برفباری ہوگی، تاہم 23 جنوری سے میدانی علاقوں میں بھی برفباری کے امکانات ہیں۔ وہیں، کچھ جگہوں پر 24 جنوری کو بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم سے درجۂ حرارت میں پھر گراوٹ درج ہونے سے شدت کی سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ڈل جھیل سمیت کئی جھیلیں اور آب گاہیں بدستور منجمد ہیں اور پانی کے نل اور ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس کے باعث شہر و گام میں لوگ پانی کی شدید قلت سے دو چار ہیں۔

جموں میں اے ٹی ایم محافظ ہلاک

دوسری جانب ٹھٹھرتی ٹھند کے بیچ سیاحتی مقامات پر موجود غیر مقامی سیاح برف پوش پہاڑوں اور منجمد جھیل جھرنوں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان (شدید سردیوں والے چالیس دن کا وقت) آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ چلہ کلان کا دور 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا اور اس کے بعد 20 روزہ چلہ خورد کی آمد ہوگی۔ بیس روزہ چلہ خورد میں سردیوں کا زور کم ہو جاتا ہے۔

Last Updated : Jan 22, 2021, 3:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.