سری نگر: وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے 4 مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 28 اپریل تک موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 4 مئی تک موسمی صورتحال دگرگوں ہی رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 20.8 ملی میٹر، پہلگام میں 19.3 ملی میٹر، کپوارہ میں 21.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 43.6 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 31.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:Weather Update Kashmir میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں تازہ برفباری شروع
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئی
Weather Update Kashmir کشمیر میں برف وباراں، 4 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی
کشمیر آئندہ چار مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اپریل پر موسم آبر آلود رہے گا۔