ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پانچ نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا اور شام سے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں بھی متوقع ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 1:14 PM IST

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک کی بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہو سکتا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پانچ نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا اور شام سے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں بھی متوقع ہے۔ Snowfall in Kashmir

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 6 اور7 نومبر کو وادی میں برف و باراں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں دو سے تین انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے۔برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ متعلقہ محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم خراب ہونے سے قبل فصل کٹائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و بارش متوقع

دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.