ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update وادیٔ کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 8 سے 10 جنوری تک برف باری ہونے کا امکان ہے۔ وہیں 11 سے 13 جنوری تک وادی میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ Weather Forecast in Kashmir

وادیٔ کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی
وادیٔ کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 1:00 PM IST

سرینگر: محکمۂ موسمیات کی طرف سے اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کے بیچ وادیٔ کشمیر کے شبانہ درجۂ حرارت میں کافی بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Cold wave in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع لیہہ میں منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، برف باری کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی میں دو مغربی ہواؤں کی لہروں کے داخل ہونے کا امکان ہے جن کے نتیجے میں وادی میں 7 جنوری سے موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 8 سے10 جنوری کو برف باری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 11 سے 13 جنوری تک وادی میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اور اس دور حکومت21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران سردیوں کی شدت کمی واقع ہوجاتی ہے تاہم بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.