ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی - کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران وادی میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوگی۔

snow-and-rainfall-forest-for-four-days-in-kashmir
کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 4:06 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے اس دوران فصل کٹائی کرنے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں جمعہ کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے, جس کے بعد مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ رات کو کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے بعض پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ برف وباراں کے باعث وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران زوجیلا، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ سادھنا ٹاپ وغیرہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متا ثر ہونے کا بھی امکان ہے۔محکمے نے کسانوں سے تاکید کی ہے کہ وہ 14 سے 18 اکتوبر تک فصل کٹائی سے اجتناب کریں۔

مزید پڑھیں: Fresh snowfall in Kashmir وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

دریں اثنا سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.