ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیش گوئی - محکمہ موسمیات کشمیر

محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر کی دوپہر تک بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

snow-and-rain-forecast-in-kashmir-in-kashmir-till-10-october-afternoon-met
کشمیر میں 10 اکتوبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیش گوئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 3:26 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کی آمد کے پیش نظر وادی کشمیر میں برف باراں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک کمزور مغربی ہوا 9 اکتوبر کی دوپہر کے بعد جموں وکشمیر میں وارد ہو کر موسم کو متاثر کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر وادی میں 9 اکتوبر کی شام سے 10 اکتوبر کی دوپہر تک بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بعض علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 9 اکتوبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 13 تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان ہے۔محکمہ نے ایک ایڈوئزری میں پہلے ہی کسانوں سے تاکید کی ہے کہ وہ 10 اکتوبر کو فصل کٹائی سے احتراز کریں۔

مزید پڑھیں:Kashmir Snowfall: کشمیر میں نو اکتوبر سے برف و باراں کی پیش گوئی

یاد رہے کہ وادی کشمیر کے دیہی علاقوں میں فصل کٹائی، درختوں سے میوہ اتارنے اور پیک کرنے کا سیزن عروج پر ہے۔ مختصر بارش کی پیشگوئی سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کسانوں کا ماننا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے میں بارش نا کے برابر ہوئی اور سال کے اس وقت بارش سے پھل، جو کہ درختوں پر پک چکے ہیں، کا رنگ نکھر آئے جس سے کسانوں کو پیداوار کی بہتر قیمت حاصل ہونے کی توقع ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.