ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسمی صورتحال، مزید برف و باراں کا امکان

سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے برف وباراں کا امکان جتایا ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل خراب، مزید برف و باراں کا امکان

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 12:23 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے برف وباراں کا امکان ہے۔ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں 12.3 ملی میٹر، پہلگام میں 18.1 ملی میٹر، کپوارہ میں 8.7 ملی میٹر اور گلمرگ میں 14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Gulmarg Receives Fresh Snowfall: گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف باری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.