ETV Bharat / state

SMC Mayor on Bemina Road Macadamisation: بمنہ، خمینی چوک سڑک ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی، سرینگر میئر - سرینگر میئرجنید متو بمنہ سڑک تعمیر

بمنہ، خمینی چوک کے باشندوں کی جانب سے ایم سی سی پر سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج کے ایک روز بعد ہی ایس ایم سی میئر، جنید متو، نے علاقے کا دورہ کیا۔

SMC Mayor on Bemina Road Macadamisation
SMC Mayor on Bemina Road Macadamisation
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 3:47 PM IST

بمنہ، خمینی چوک سڑک ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی، سرینگر میئر

سرینگر(جموں و کشمیر) : سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر، جنید متو، نے سرینگر کو ضلع بڈگام سے جوڑنے والی انتہائی اہمیت کی حامل سڑک بمنہ، خمینی چوک کا دورہ کرکے سڑک کی تعمیر پر جاری کام کاج کے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہاں کے مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج درج کیا تھا۔ احتجاجیوں نے سرینگر میونسپل کارپورشین، جس کی نگرانی میں ڈرینیج اور سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام 2021سے جاری ہے، پر تعمیری کام سست رفتاری سے انجام دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

دو برس سے جاری تعمیری کام مکمل نہ ہونے کے باعث بمنہ، خمینی چوک سے گزرنے والے راہگیروں، ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاجیوں نے، گزشتہ روز، ایس ایم سی حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعرات کو ایس ایم سی میئر، جنید متو، نے بمنہ سڑک پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ہی تعمیری کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کی۔

دورے کے حاشیہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنید متو نے کہا: ’’سڑک پر ایک یا دو روز کے اندر ہی میگڈمائزیشن کا کام شروع ہو جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انتہائی اہمیت کی حامل بمنہ، خمینی چوک پر جاری تعمیری کام ہنگامی بنیادوں پر منظور کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کام کے دوران کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے میگڈمائزیشن کا کام روک دیا گیا تھا، تاہم اب ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے حوالہ سے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور ’اربعین‘ سے قبل ہی سڑک کو قابل آمد و رفت بنایا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: Dilapidated Roads in Bemina بمنہ میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت و ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ بمنہ، خمینی چوک شیعہ اکثریتی علاقہ ہے اور ایام محرم کے دوران عزاداروں کو جلوس برآمد کرنے کے دوران سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ ’اربعین‘ سے قبل ہی ڈرینیج سمیت سڑک کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن مکمل کر لی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.