سرینگر:گزشتہ 7 برس کے دوران شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں 209 مریضوں کے گردوں کی پیوندکاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ان مریضوں میں 158 مرد جبکہ 51 خواتین مریض شامل تھے۔ایسے میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین کی گردے تبدیل کیے گئے ہیں۔ گردے عطیہ کرنے کا جہاں تعلق ہے اس میں خواتین سر فہرست ہیں۔خواتین کے گردے عطیہ کرنے کی شرح 60 فیصد جبکہ مردوں کی جانب کڈنی ڈونیٹ کرنے کی شرح 40 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 60 فیصد خواتین میں 126 جبکہ 40 فیصد مرد شامل ہیں ۔ایسے میں کڈنی ڈونیٹ کرنے والی خواتین میں 76 مائیں، 37 بیویاں اور 44 بہنیں شامل ہیں تاہم اب شوہر بھی اپنی شریک حیات کی زندگیاں بچانے کی خاطر اپنے گردے عطیہ کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کڈنی ٹرانسپلانٹ ایکٹ میں یہ واضح ہے کہ رشتہ دار ہی اپنے گردے عطیہ کے طور پیش کر سکتے ہی، جس وجہ سے ہمیشہ عطیہ کرنے میں خواتین آگے آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Kidney Stones پانچ مشروبات گردے کی پتھری کو نکالنے میں مدد کرتے ہیں
ہر سال ملک میں1.5 لاکھ لوگوں کو گردوں کی پیوندکاری کی ضرورت ہوتی ہے،لیکن ہر سال صرف 4 ہزار ٹرانسپلانٹ ہی انجام دیئے جاتے ہیں ۔سکمز صورہ میں ہر سال 50 افراد کے گردوں کی پیوندکاری کی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے اور اس سے انسان نہ صرف جانی بلکہ مالی نقصانات سے بھی دوچار ہو جاتے ہیں اور گردے خراب ہونے کے کئی اہم وجوہات ہیں جن میں بلڈ شوگر، موٹاپا اور امراض قلب وغیرہ کی بیماریاں قابل ذکر ہیں۔
مزید پڑھیں: Hot Water Harmful to Health: موسم سرما میں گرم پانی کا استعمال کڈنی کو نقصان پہنچا سکتا ہے