ETV Bharat / state

'سکمز میں پاکستان کی جیت کا جشن نہیں منایا گیا' - ای ٹی وی بھارت

ٹی20عالمی کپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جس کے بعد وادی کے کئی علاقے سے پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے لوگوں کی ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے ان ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے دو مختلف معاملات درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

’سکمزSKIMS میں پاکستان کی جیت کا جشن نہیں منایا گیا‘

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 2:20 PM IST

Updated : Nov 1, 2021, 3:12 PM IST

شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (ایس کے ائی ایم ایس) کی جانب سے تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’نہ ادارے نے اور نہ ہی ادارے کا احاطے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا۔‘‘

ایس کے ائی ایم ایس (SKIMS) صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے بتایا کہ ’’ہم نے معاملے کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اور گزشتہ روز کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’کمیٹی نے سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ویڈیوز کی جانچ کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ نہ ادارے نے اور نہ ہی ادارے کے احاطہ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جس سنٹرل حال کو ہمارے ادارے کا حال بتا کر اس واقعے کو سکمز کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے ادارے کا نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ٹی20عالمی کپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جس کے بعد وادی کے کئی علاقے سے پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے لوگوں کی ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے ان ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے دو مختلف معاملات درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی آج گھر میں نظر بند

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا تھا کہ: ’’شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر کے طلبہ کے ذریعے پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ جس کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: اسکمس اور جی ایم سی کے طلبہ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج

سکمز SKIMS کی جانب سے ان الزامات کی تحقیق کے لیے افیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اور کمیٹی نے اس حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ اسپتال انتظامیہ کے سپرد کر دی۔

یاد رہے کہ ریاست پنجاب میں بھی تین کشمیری طلباء کو پاکستان کی جیت کا مبینہ طور جشن منانے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2021, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.