سرینگر (جموں کشمیر) : ایل جی انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں مقیم غیر ملکی افراد کی شناخت کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ہوم، کی جانب سے یکم جنوری 2011 سے جموں وکشمیر یوٹی میں قیام پزیر غیر ملکی افراد کی شناخت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کو منظور دی ہے جو کہ طویل عرصے سے یہاں رہ رہے غیر ملکی باشندوں کی شناخت عمل میں لائے۔ کمیٹی سےکہا گیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں مقیم غیر ملکی افراد کی ماہانہ رپورٹ تیار کرکے وزارت داخلہ نئی دہلی کو روانہ کریں۔
مزید پڑھیں: BJP on voting Rights to Non Locals غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں
چھ رکنی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری کر رہے ہیں جبکہ فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفیسر، ایس ایس پی سی آئی ڈی اسپیشل جموں برانچ اور سرینگر، سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز، ایس پیز اور خصوصی کوآرڈینیٹر آئی وی ایف آر ٹی تشکیل شدہ کمیٹی میں بطور رکن شامل کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر صوبہ جموں میں روہنگیا مہاجرین کی خاصی تعداد رہائش پذیر ہے۔ وادی کشمیر میں بھی سینکڑوں روہنگیا پناہ گزین ہیں تاہم جموں میں روہنگیا مسلمان، جو برما میں بدھسٹ شدت پسندوں کی جانب سے نسل کشی کے بعد بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ روہنگیائی پناہ گزین کی ایک قلیل تعداد جموں و کشمیر میں بھی آباد ہے۔