ETV Bharat / state

'صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں' - کوچنگ مراکز میں درس وتدریس

ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر نے جموں و کشمیر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے جبکہ سرکار کو رہنما خطوط پر عمل درآمد کرانے کے لیے اختیارات استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

’صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں‘

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 11:52 AM IST

ڈاکٹروں، نرسوں اور نیم طبی عملے کے علاوہ ضروری خدمات انجام دینے والے سرکاری اداروں میں تعینات ملازمین کے لئے کورونا مخالف ٹیکہ لگانا لازمی قرار دینے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے کہا کہ ’’ٹیکہ کاری کے عمل کو عام کرنے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر وضع کئے گئے رہنما خطوط پر عمل در آمد کرانے کے لیے سرکار کو اختیارات کا اب استعمال کرنا ہی ہوگا۔

جس تیزی کے ساتھ کورونا وائرس وبا پھیل رہی ہے اگر اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن جائے گا۔ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ’’جس تیزی سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھیل رہی ہے اس پر اگر وقت رہتے قابو پانے کے لئے سنجیدہ اور کارگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس وبا کی لپیٹ میں آکر کئی زندگیاں ضائع ہوسکتی ہیں۔‘‘

صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے کے ضمن میں سرکار کو سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے ہونگے اور جب تک نہ ایک مسلسل عمل پر کام کیا جائے گا تب تک مثبت نتائج برآمد ہونا ناممکن ہے۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب سرکار وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے کے بعد اسکولوں کو بند کر رہی ہے وہیں دوسری جانب کوچنگ مراکز میں درس وتدریس کا کام کاج جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسپتالوں کے او پی ڈیز مچھلی بازاروں میں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ فیسٹیول اور میوزک پروگراموں کے ذریعے تفریحی پارکوں، صحت افزا مقامات پر لوگوں کی بھیڑ کو جمع کیا جاتا ہے۔ نہ کہیں سماجی دوری کا خیال رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی بیشتر لوگ ماسک پہنے ہی نظر آرہے ہیں۔‘‘

ڈاک صدر نے عوام سے اپنی ذمہ داری کا احساس و ادراک کرنے کے تلقین کی اس کے علاوہ ’’سرکار پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے کی خاطر اپنے اختیارات کا استعمال کرے تاکہ جموں و کشمیر میں وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.