ETV Bharat / state

Kashmir Weather جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کے آثار

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 1:02 PM IST

محکمۂ موسمیات کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ "پانچ نومبر کو زیادہ تر مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری شام سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ Jammu and Kashmir Meteorological Department Forecast

برفباری کے آثار
برفباری کے آثار

جموں و کشمیر محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں آئندہ دو دنوں تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے 6 اور 7 نومبر کو بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ Jammu and Kashmir Meteorological Department Forecast

محکمہ موسمیات کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ "پانچ نومبر کو زیادہ تر مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری شام سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے." ممکنہ اثرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ برف باری اور کم درجہ حرارت 6-7 نومبر کے دوران بنیادی طور پر زوجیلا، جموں-سرینگر ہائی وے، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے، برفباری سے باغات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے سڑکوں کی حالت کی جان لیں تاکہ تکلیف سے بچا جا سکے۔ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی اور باغبانی کی مصنوعات کی کٹائی کریں جو برف باری اور کم درجہ حرارت کا شکار ہیں۔ دریں اثنا سرینگر میں گزشتہ رات پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather وادی کے متعدد علاقوں میں بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.