ETV Bharat / state

SIA Raids in Kashmir کشمیر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ - ایس آئی اے کا چھاپہ

جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر علی الصبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی جانب سے چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئیں، جو ابھی بھی جاری ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 10:12 AM IST

Updated : Feb 21, 2023, 11:12 AM IST

کشمیر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ

سرینگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) آج صبح وسطی، شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے میں درج کردہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر چھاپے مار کارروائی کررہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے پانچ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ نارکو ٹیررازم کیس میں بارہمولہ، اننت ناگ، پلوامہ، بڈگام، سوپور کے اضلاع میں تلاشی کاروائی کی جارہی ہے۔ اننت ناگ میں ہردو اکاد کے رہنے والے اویس گل ولد گل محمد کے گھر کی جانچ ایجنسی کی جانب سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ تلاشی کاروائیاں ایس آئی اے کشمیر میں درج کردہ ایف آئی آر نمبر 19 آف 2022 کے تحت کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کولگام میں ایس آئی اے کا چھاپہ، مسجد دارالسلام کی جائیداد منسلک

واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختلف مقدمات کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی اس کے دوران مختلف لوگوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی تھی۔

Last Updated : Feb 21, 2023, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.