ETV Bharat / state

SI recruitment scam سی بی آئی نے ایس آئی گھوٹالہ معاملہ میں بی ایس ایف کمانڈنٹ کو گرفتار کیا

سی بی آئی نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں ملوث بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈنٹ (میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو حراست میں لیا۔ مذکورہ کمانڈنٹ پالورہ جموں ہیڈکوارٹر میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ہے۔SI recruitment scam

si-recruitment-scam-cbi-arrests-bsf-commandant
سی بی آئی نے ایس آئی گھوٹالہ معاملہ میں بی ایس ایف کمانڈنٹ کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 6:14 PM IST

جموں: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں ملوث افراد کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف ) میں تعینات کمانڈنٹ کی گرفتاری عمل میں لائی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کمانڈنٹ کو سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اُس کو پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔SI recruitment scam

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے سب انسپکٹر امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں میں ملوث بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈنٹ (میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو حراست میں لیا۔مذکورہ کمانڈنٹ پالورہ جموں ہیڈکواٹر میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ہے۔BSF Commandant Arrested

سی بی آئی نے دھاندلیوں کی تحقیقات کے بعد اب تک 9 افراد کو حراست میں لیا۔ بی ایس ایف کمانڈنٹ کی گرفتاری کو ایک بڑی پیش رفتہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر کرنیل سنگھ کے ساتھ سی بی آئی نے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ نے دس سے بارہ اُمیدواروں کو اپنی رہائش گاہ واقع گنیش نگر میں سب انسپکٹر امتحانات کے پرچے فروخت کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر نے اپنے بیٹے شبم کالا کو بھی قبل از وقت سب انسپکٹر امتحان کا پیپر دیا تھا۔ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جب کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کا لسٹ منظر عام پر آیا تو شبم کالا نے 132نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنیل سنگھ نے مبینہ طور پر ایس آئی امتحانات کے پیپر فی اُمیدوار میں 15 لاکھ روپیہ میں فروخت کیے تھے۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ کی گرفتاری سے قبل بارڈر سکیورٹی فورسز کے سینئر آفیسران کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔دریں اثنا بدھ کے روز سی بی آئی نے ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اُس کو پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: SI Recruitment Scam کلیدی ملزم (سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) کی ضمانتی عرضی مسترد

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کرنیل سنگھ کے ساتھ سی بی آئی کے سینئر آفیسران پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے اب سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات بعض آفیسران کو بھی حراست میں لینے کا امکان ہے ۔

بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان4 جون کو کیا گیا تھا۔کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے سپرد کیاگیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.