ETV Bharat / state

Amarnath Yatra امرناتھ یاترا انسانی بہبودی کی علامت ہے، منوج سنہا

امرناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 'امرناتھ یاترا انسانی بہبودی کی علامت ہے۔' Amarnath Yatra symbol of welfare of humanity

امرناتھ یاترا انسانی بہبودی کی علامت ہے، منوج سنہا

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 5:24 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا انسانی بہبودی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی اس یاترا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'امر ناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے یہ یاترا انسانی بہبودی اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی کی علامت ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی اس یاترا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ عرصہ دراز سے پورا معاشرہ اور تمام مسلکوں سے وابستہ لوگ یک جٹ ہو کر ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی بھر پور شرکت یقینی طور پر اس سال کی یاترا اور ثقافت و روحانیت کے تہوار کو کامیاب بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا: 'میں ماہ گذشتہ سری نگر میں منعقد ہونے والے کامیاب ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لئے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra منوج سنہا نے ننون بیس کیمپ پر یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا" 'ہمیں سیاحت کے فروغ کے لئے خاص طور نوجوانوں کی طرف سے زبردست رد عمل ملا ہے'۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مشن امرت سارو ور کو بھی جموں و کشمیر کے تمام پنچایتوں سے کافی رسپانس ملا ہے اور یہ آبی ذخائر کو بحال کرنے کے لئے ہمارے مستحکم عزم کا ثبوت اورجن بھاگیداری کی طاقت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دیہی اور شہری علاقوں میں ان عناصر کو الگ کرنے کی ضرورت ہے جو جموں وکشمیر کو پیچھے رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہندوسان کو معیشت کا نیا پاور ہائوس بنانے کے لئے یک ہو کر کام کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.